سری لنکا حکومت پر ہراس کا الزام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے ایک مسلمان رہنما نے صدر چندریکا پر جنگ کا خوف پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ سری لنکا مسلم کانگریس کے رہنما رؤف حکیم سعید نے کہا ہے کہ نئی حکومت عام مقامات اور سرکاری عمارتوں میں حفاظتی انتظامات سخت کر کے لوگوں کے ذہن میں جنگ کا خوف پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس خوف کو پیدا کرنے کی واحد ذمہ دار صدر چندریکا کمارا تنگا ہیں۔‘ حکیم رؤف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا کی موجودہ حکومت سری لنکا کے جنوبی علاقوں میں حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کے نام پر جو اقدامات کیے ہیں ان سے لوگوں کے ذہن میں نفسیاتی طور پر جنگ کا خوف پیدا ہو رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت میں شامل بعض مفاد پرست لوگوں میں یہ خوف پیدا کر رہے ہیں کہ ملک کے مشرق میں جنگ شروع ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے مسلمان چاہتے ہیں کہ حکومت اور تامل ٹائیگر دونوں مضبوط ہوں تا کہ دونوں کے درمیان امن بات چیت زیادہ کارآمد ثابت ہو۔ سری لنکا کے مسلمان تاملوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے مخالفت کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات اس وقت تک شروع نہیں ہونے چاہیں جب تک کہ ان میں مسلمانوں کو علیحدہ نمائندگی حاصل نہ ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||