BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 06 April, 2004, 05:57 GMT 10:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا کے نئے وزیراعظم
سری لنکا کے نئے وزیر اعظم
سری لنکا کے نئے وزیر اعظم ماہندا راجاپاکسے
سری لنکا میں حالیہ انتخابات کے بعد ملک کے نئے وزیراعظم ماہندا راجاپاکسے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔

جمعہ کو ہونے والے انتخابات میں ملک کی صدر چندریکا کماراتنگا کا حکمراں اتحاد اگرچہ کامیاب تو ہوا تاہم ملک کی کسی جماعت کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

ماہندا راجاپاکسے صدر چندریکا کماراتنگا کی جماعت فریڈم الائنس کے ایک اعلیٰ رکن ہیں۔

فریڈم الائنس کو نئی پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے لئے مزید آٹھ نشستیں درکار تھیں۔

نئے وزیر اعظم کے اعلان میں تاخیر کا سبب یہ تھا کہ جماعت کے دو ارکان اس عہدے پر فائز ہونے کے لئے پر امید تھے۔

تقریب حلف برداری سے کچھ ہی دیر قبل راجاپاکسے نے عہد کیا کہ وہ تامل باغیوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کولمبو میں اپنے بیان میں کہا ’امن مذاکرات جلد از جلد شروع کیے جائیں گے۔ امن ہماری ضرورت ہے‘۔

انہوں نے بھارت پر بھی زور دیا کہ وہ خطے میں امن کے لئے بڑا کردار ادا کرے۔

راجاپاکسے سابق فشریز وزیر رہ چکے ہیں۔

بی بی سے کے نامہ نگار فرانسس ہیریسن کا کہنا ہے کہ اس بار وزیر اعظم کا عہدہ اتنا بااختیار نہیں ہوگا کیونکہ راجاپاکسے ملک کی صدر کے حامی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد