سری لنکا ٹرین حادثہ، 35 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں ٹرین اور بس کے حادثے میں کم از کم پینتیس لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے اس حادثے میں کم سے کم پچاس افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ سری لنکا میں بی بی سی کے نامہ نگار دومیتا لوتھرا نے بتایا ہے کہ مسافروں سے بھری بس ایک پھاٹک پر سے گزر رہی تھی جب ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ حادثہ دارالحکومت کولمبو سے شمال مشرق میں واقع قصبے پولاگاوالیا میں پیش آیا۔ سری لنکا کے وزیر اعظم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا۔ ٹرین کے ٹکرانے سے مسافروں بھری بس کو آگ لگ گئی اور امدادی کارکن اب بھی مسافروں کی جلی ہوئی لاشیں نکال رہے ہیں۔ ٹرین کولمبو سے کینڈی جا رہی تھی ۔ ابھی ٹرین کے مسافروں کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق بس کے ڈرائیور کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ مقامی پولیس کی رپورٹ کے مطابق بس ڈرائیور نے پھاٹک پر سگنل کو نظر انداز کرتے ہوئے بس آگی بڑھا دی تھی کیونکہ وہ ٹرین کے پہنچنے سے پہلے ہی پھاٹک سے گزر جانا چاہتا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||