BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جاپان ٹرین حادثہ، 73 ہلاک
News image
ترقی یافتہ جاپان میں یہ اپنی نوعیت کا انوکھا حادثہ ہے۔
جاپان میں مسافر ٹرین کے حادثے میں 73 مسافر ہلاک اور دو سو چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔

اوساکا کے علاقے میں ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر کر عمارت سے جا ٹکرائی جب وہ صبح کے رش کی وجہ سے مسافروں سے بھری ہوئی تھی۔ کچھ مسافروں کے مطابق ٹرین حادثہ تیز رفتاری کا نتیجہ ہے کیونکہ ٹرین پٹڑی سے اترنے سے پہلے کانپنا شروع ہو گئی تھی۔

ٹرین میں حادثے کے وقت چھ سو مسافر سوار تھے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک کئی مسافر ٹرین میں پھنسے ہوئے ہیں۔ امدای کارروائیاں جاری ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے ایک مسافر نے جاپانی ٹی وی چینل ’این ایچ کے‘ کو بتایا ہے کہ اس نے کئی مسافروں کو شدید زخمی حالت میں دیکھا ہے اور ان کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔

ترقی یافتہ جاپان میں یہ اپنی نوعیت کا انوکھا حادثہ ہے۔ جاپان کا ریلوے نظام دنیا کا سب سے بہترین نظام مانا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد