جاپان میں طوفان، 50 ہلاک، 40 لاپتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گزشتہ دس برس کے بعد جاپان میں آندھی اور طوفان نے سخت تباہی مچا دی ہے اور اب تک پچاس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ دو سو کے قریب زخمی ہیں۔ چالیس افراد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ لاپتہ ہیں۔ اس طوفان کے باعث جس کا نام ٹوکیج ہے، دو سو انتیس کلومیٹر یا ایک سو بیالس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آندھیوں نے جاپان کے جنوب مغربی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورتودے گرنے کے خطرے کے پیشِ نظر ہزاروں لوگوں کو علاقے سے باہر جانا پڑا۔ جاپان کے ساحل پر حفاظتی انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور سیلابی ریلوں کے ساتھ مکان اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔ تاہم ٹوکیو تک پہنچنے سے قبل، ٹوکیج کی شدت کم ہو چکی تھی اور سمندر میں جانے سے پہلے اس نے ٹوکیو میں کم نقصان کیا۔ اس سال جاپان میں آنے والا یہ دسواں طوفان تھا۔ جاپانی لغت میں ٹوکیج معانی چھپکلی کے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے جاپان میں برق رفتار بلٹ ٹرینوں کی سروس معطل کر دی گئی، جنوبی جاپان میں سکول بند کرنے پڑے اور تمام ٹرانسپورٹ بند ہو کر رہ گئی۔ پچاس ہزار افراد کو بجلی کے بغیر گزارا کرنا پڑا جبکہ ایک ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئیں جن سے ایک لاکھ ستائیس ہزار مسافر متاثر ہوئے۔ اس سال طوفانوں کے سبب ایک سو پچاس افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||