ترکی: ٹرین حادثے میں 36 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے حادثے میں کم از کم چھتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے پہلے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو اٹھائیس بتائی تھی۔ وزارتِ صحت کے وزیر نجدت اونوفار نے کہا کہ اس حادثے میں مزید 57 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیوں پیش آیا۔ ایک مقامی صحافی کے مطابق ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں جو ایک بہت ہولناک منظر پیش کر رہی ہیں۔ ترک ٹی وی کے مطابق استنبول سے انقرہ جانے والی ٹرین کا کوئی آخری ڈبہ پٹری سے اتر گیا جو شاید حادثے کی وجہ بنا۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگ زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں اور ٹرین کے ڈبوں کے شیشے توڑ کر زندہ لوگوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 230 افراد سوار تھے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کی رفتار 80-70 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جبکہ حادثے کی شدت کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ بدقسمت ٹرین شاید تیز چل رہی ہو۔ ترکی میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ترکی میں ایسے حادثے بہت کم ہوتے ہیں کیونکہ وہاں زیادہ لوگ ٹرینوں پر سفر نہیں کرتے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||