ہرات:ٹینکر پھٹنے سے اکتیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی افغانستان کے صوبہ ہرات میں ایندھن لے جانے والے ایک ٹینکر میں دھماکہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کم سے کم اکتیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ایک حادثہ کی وجہ سے ہوا جو ہرات کے ضلع شین ڈنڈ میں پیش آیا۔ یہ مقام دارالحکومت سے ساڑھے چھ سو کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ ہرات اور قندہار شہر کے درمیان شاہراہ پر یہ ٹینکر دکانوں اور ہوٹلوں کے ایک مصروف علاقے میں گھس کر ٹکرا گیا۔ ہرات میں ایک پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس سے قریبی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ خیال ہے کہ ٹینکر میں گیس بھری ہوئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||