پیرس: چھت گرنے سے چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیرس کے شاغل دگول ائیرپورٹ کی چھت گرنے سے کم از کم چھ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ ائیر پورٹ کے نو تعمیر شدہ حصہ میں ہونے والے اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ آگ بجھانے والے عملے کے ایک ترجمان لوغوں ویبیغ نے بتایا ہے کہ کئی ٹن ملبہ اور شیشہ زمین پر آگرا ہے۔ حادثہ گرینیج کے معیاری وقت کے مطابق صبح سات بجے پیش آیا۔ حادثے کے بعد علاقے کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چھت کا ایک حصہ ایک راہدری کر گرا جس کی وجہ سے وہاں پارک کی گئیں ائیرپورٹ سروس کی گاڑیوں ملبے کے نیچے دب گئیں۔ ایک اطلاع کے مطابق حادثے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جن میں تین پولیس والے بھی شامل تھے۔ پولیس اہلکار ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پچھتر کروڑ یوروکی لاگت سے تیار ہونے والے شاغل دگول ائیرپورٹ کے اس حصے کو سن دو ہزار تین میں کھولا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||