BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 December, 2004, 07:57 GMT 12:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پنجاب ٹرین حادثہ، چھتیس ہلاک

 ٹرین حادثہ
امدادی کارکنان نے ٹرین کی بوگیوں کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالا
ہندوستان کی ریاست پنجاب میں دو ٹرینوں کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے جبکہ ایک سو پچیس کے قریب لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے بہتر (72) کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

پنجاب کے وزیر اعلٰی امریندر سنگھ نے اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد پچاس تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ریلوے حکام ابھی تک یہ تعداد پینتیس کے لگ بھگ بتا رہے ہیں۔

انڈیا میں ٹرین حادثوں کی تاریخ
جون 2000: ممبئی، مہاراشٹر کے قریب حادثہ چودہ افراد ہلاک
جولائی 2003: ورنگل، آندھرا پردیش میں حادثہ، بائیس افراد ہلاک
ستمبر 2002: اورنگ آباد، بہار میں حادثہ، 100 افراد ہلاک
اگست 1999: گیسل، مغربی بنگال، دو سو چھیاسی افراد ہلاک
نومبر 1998: کھنہ، پنجاب، دو سو افراد ہلاک

یہ واقعہ ضلع ہوشیار پور میں منسرگاؤں کے پاس مرتھالہ اور بانگر ریلوے سٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ امدادی کارروائی جاری ہے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پٹھاں کوٹ سےآنے والی مسافر گاڑی جموں احمدآباد ایکسپریس ٹرین سے ٹکرائی ہے جس سے کئی ڈبے پٹری سے نیچے اتر گئے۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا ہے اس حادثے میں ٹرین کا ایک ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔

ریلوے کے وفاقی وزیر لالو پرشاد نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے اور مرنے والوں کے ورثاء کو فوری طور پر ایک لاکھ اور بعد میں چار لاکھ کا معاوضہ دینے کے علاوہ نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلٰی پہلے ہی متاثرین کے لئے ایک لاکھ فی کس کے معاوضے کا اعلان کر چکے ہیں۔

حالات کا جائزہ لینے کے لیۓ پنجاب روانہ ہورہے ہیں۔اس حادثے کی تفتیش کے احکامات بھی جاری کئے گيے ہیں کہ آخردو ٹرینیں آمنے سامنے سے کیسے ٹکرا گيئں۔

انڈیا میں دنیا کا ریلوے کا سب سے بڑا نظام ہے جس میں ہروز ایک لاکھ کلو میٹر کے ٹریکس پر تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد