BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 August, 2005, 11:22 GMT 16:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا میں قاتلوں کی تلاش
لکشمن کادرگامر
لکشمن کادرگامر تامل ٹائیگرز سے مذاکرات کے مخالف تھے
سری لنکا کے وزیرِ خارجہ لکشمن کادرگامر کے قتل کے بعد ملک میں ایک ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں نے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

لکشمن کادرگامر کو جمعہ کے روز ان کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ گامر خود تامل تھے اور تامل باغیوں کے سخت مخالف تھے۔ ان کی آخری رسومات پیر کو ادا کی جائیں گی۔

سری لنکا کے ایک سینئر پولیس افسر نے حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تامل باغیوں پر عائد کی ہے تاہم باغیوں نے وزیرِ خارجہ کی ہلاکت میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔

حکام نے درجن بھر تامل افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ فوج کے ترجمان کے مطابق ان لوگوں کو صرف شبہہ کی بناء پر گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کرنے والے ایک یا دو تھے اور وہ ابھی علاقے میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے تعاون کیا تو ان کو پکڑا جا سکتا ہے۔

سری لنکا کی حکومت نے وزیر خارجہ کے قتل کو ملک میں امن کی کوششوں کے لیے دھچکا قرار دیا ہے۔

سری لنکا کی صدر چندریکا کمارا ٹنگا نے کہا ہے کہ کادرگامر ہمارے زمانے کے ہیرو تھے اور انہیں سیاسی دشمنوں نے قتل کیا ہے تاہم انہوں نے تامل باغیوں پر الزام تراشی سے گریز کیا۔

تامل باغیوں کے سیاسی دھڑے کے سربراہ ایس پی تامل سلون نے بی بی سی کی تامل سروس کو بتایا کہ’ ہم اپنے اوپر لگائے جانے والے اس الزام کی مذمت کرتے ہیں اور اس قتل میں کسی بھی طریقے سے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہیں‘۔

بی بی سی کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں تامل باغیوں نے کم ہی اپنے حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تامل باغی سن دو ہزار دو سے جنگ بندی پر عمل کر رہے ہیں۔ اس سیزفائر کی نگرانی کر نے والے ناروے کے مبصرین کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے سے سری لنکا کی حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان جاری جنگ بندی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

لکشمن کادرگامر کی عمر 73 سال تھی اور انہیں گزشتہ سال اپریل میں سری لنکا کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد