سری لنکا: تامل نواز رہنما ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں نامعلوم مسلح افراد نے کرسمس کی دعائیہ سروس میں شریک تامل باغیوں کے حامی ایک سیاستدان کو ہلاک کر دیا ہے۔ اکہتر سالہ جوزف پریرا کو کولمبو کے مشرق میں تین سو کلومیٹر دور باٹی کولوآ کے علاقے میں واقع سینٹ مائیکل چرچ میں گولی ماری گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں پریرا کی اہلیہ سمیت آٹھ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جوزف پریرا کا تعلق تامل نیشنل الائنس سے تھا۔ اس جماعت کا تعلق تامل ٹائیگرز سے جوڑا جاتا ہے۔ اگرچہ اس قتل کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم اس سے سری لنکا میں تامل باغیوں اور حکومت کے درمیان موجود تناؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس قتل سے سری لنکا میں ایک مرتبہ پھر خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ 2002 میں جنگ بندی کے بعد پہلی مرتبہ سری لنکا میں حالیہ دنوں میں پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے جوزف پریرا کے قتل کی وجہ حالیہ ہلاکتوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اشتعال بھی ہو سکتا ہے۔ بی بی سی کی نمائندہ دمیتا لوتھرا کا کہنا ہے کہ اگرچہ کسی نے بھی اب تک پریرا کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم تامل باغیوں سے علیحدہ ہونے والے ایک دھڑے اور باغیوں کے درمیان چھوٹے پیمانے پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا دھماکہ، 13 فوجی ہلاک23 December, 2005 | آس پاس بارودی سرنگ پھٹنے سے7 ہلاک06 December, 2005 | آس پاس سری لنکا، امن کیلیے کوششیں24 December, 2005 | آس پاس دھماکہ تامل باغیوں نے کیا: حکام04 December, 2005 | آس پاس ٹائیگر باغیوں نےدھمکی دے دی27 November, 2005 | آس پاس تامل باغیوں کو مذاکرات کی دعوت28 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||