BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 December, 2005, 11:46 GMT 16:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دھماکہ تامل باغیوں نے کیا: حکام
سری لنکن فوج
یہ 2002 کے بعد ایک واقعے میں مرنے والے فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے
سری لنکا کی حکومت نے تامل باغیوں کو بارودی سرنگ کے اس دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس میں کم از کم چھ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ’شمالی جافنا میں کیا جانے والا حملہ دہشتگردی تھی اور اس سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے‘۔

تامل باغیوں کے جانب سے اب تک اس دھماکے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ تاہم سری لنکن حکومت کا کہنا ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی سدِ باب کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

شمالی سری لنکا میں دھماکہ اس علاقے میں ہوا تھا جسے تامل باغیوں کا ایک مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس دھماکے میں مزید تین فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فروری 2002 میں حکومت اور تاملوں کے درمیان جنگ بندی کے بعد کسی واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

فائر بندی کے مبصرین اس واقعے سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ شمال اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی اشتعال انگیزیاں سلامتی کو ’ناقابلِ تلافی نقصان‘ پہنچا سکتی ہیں۔

سری لنکا کی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی جافنا میں ایک ٹریکٹر ٹرالی میں جا رہے تھے کہ ٹرالی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ جافنا دارالحکومت کولمبو سے ایک سو اسی میل شمال میں واقع ہے۔

جمعہ کو جافنا کے اس علاقے میں جہاں دھماکہ ہوا ہے دو تاملوں کو نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جاتی تھی۔

تامل باغیوں کی جانب سے الزام لگایا جاتا ہے کہ فوج علیحدگی اختیار کرنے والے تامل گروہ کی سرپرستی کر رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد