BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹائیگر باغیوں نےدھمکی دے دی
تامل لوگ برداشت اورامید کھو چکے ہیں: ویلو پِلی پربھاکارن
تامل لوگ برداشت اورامید کھو چکے ہیں: ویلو پِلی پربھاکرن
سری لنکا میں تامل ٹائیگر باغیوں نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر اندر مسئلے کا سیاسی حل پیش کرے۔

ٹائیگرز کے رہنما ویلو پِلی پربھاکرن نے کہا کہ تامل لوگ ’ برداشت اورامید‘ کھو چکے ہیں۔

انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی آخری اپیل ہے اور اگر آنے والے سال میں کوئی منصوبے پیش نہیں کیا جاتا تو وہ خود مختار حکومت کے لیے اپنی جد وجہد تیز تر کر دیں گے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے نو منتخب صدر نے باغیوں کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

صدر مہندا راج پاکسے نے ٹائیگرز کے ایک آزاد مملکت کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس پرانے تنازعے کا حل سری لنکا کی مملکت کے اندر رہتے ہوئے تلاش کیا جائے گا۔

صدر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پربھاکرن نے کہا کہ ’پالیسی کے لحاظ سے صدر اور میرے درمیان فاصلہ بہت زیادہ ہے۔‘

تامل ٹائیگرز کے رہنما نے مزید کہا کہ نئے صدر کو ایک حقیقت پسند شخص سمجھا جاتا ہے لیکن ’میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ وہ ٹائیگرز کے ساتھ امن قائم کرنے کے سلسلےمیں کیا کرتے ہیں۔‘

ٹائیگرز بیس سال سے زیادہ عرصہ حکومت کے خلاف لڑتے رہے ہیں۔

’اگر نئی حکومت ہماری اس اپیل کو رد کرتی ہے تو ہم اگلے سال سے اپنی قومی آزادی اور ایک خود مختار ریاست کے لیے جدو جہد تیز کر دیں گے کیونکہ ہمارے لوگ امید کھو چکے ہیں۔‘

واضح رہے کہ تامل ٹائیگرز بیس سال سے زیادہ عرصے تک ملک کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں خود مختار حکومت کے لیے لڑتے رہے ہیں جس میں ٹھہراؤ سن دو ہزار دو میں اس وقت آیا جب ناروے ٹائیگرز اور مرکزی حکومت کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

اسی بارے میں
’جنگ میرا طریقہ نہیں‘
20 November, 2005 | آس پاس
تامل ٹائیگروں کا داخلہ بند
27 September, 2005 | آس پاس
سری لنکا میں امن کو خطرہ
13 August, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد