تامل ٹائیگروں کا داخلہ بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین نے تامل ٹائیگروں پر یہ الزام لگا کر کہ انہوں نے سری لنکا میں پرتشدد کارروائیاں ختم نہیں کی ان کا ممبر ممالک میں داخلہ بند کر دیا ہے۔ کولمبو میں برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں یورپی یونین نے بقول ان کے ’باغی تامل ٹائیگروں کی دھشت گردی‘ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین تامل باغیوں کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کے متعلق غور کر رہی ہے تاکہ ان کی چندھ جمع کرنے جیسی سیاسی سرگرمیاں روکی جا سکیں۔ اس سے قبل امریکہ سمیت کئی دوسرے ممالک تامل ٹائیگروں کو دہشت گرد گروہ قرار دے چکے ہیں۔ ابھی تک تامل ٹائیگروں کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||