BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 04 March, 2004, 21:21 GMT 02:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تامل ٹائیگرز کمانڈر کا مطالبہ رد
تامل باغی
تنظیم کے سربراہ پربھاکرن بھی ملک کے شمالی جزیرہ نما جافنا سے ہی تعلق رکھتے ہیں
سری لنکا کی حکومت نے تامل باغیوں کے ایک سینئر کمانڈر سے ایک علیحدہ معاہدے کا مطالبہ رد کردیا ہے۔

تامل باغیوں نے پہلی مرتبہ اپنے اندرونی اختلافات کا اقرار کیا ملک کے مشرق میں تامل باغیوں کے ایک کمانڈر کرنل کرونا نے حکومت سے علیحدہ معاہدے کا مطالبہ کیا تھا۔

باغیوں نے سن دو ہزار دو میں حکومت سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب باغیوں میں پیدا ہونے والے اختلافات سے امن کا عمل خطرے میں پڑ گیا ہے۔

کرنل کرونا کہا جاتا ہے، خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتی کلوا کے نزدیک جنگل میں اپنی پناہ گاہ پر بتایا تھا کہ ان کے حامیوں نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں جنگ بندی کے ایک الگ معاہدے کے لیے حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ان کا گروپ ولوپلائی پربھاکرن کے زیرقیادت اصل تامل ٹائیگر تنظیم سے الگ ہو رہا ہے جنہوں نے سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ سن دو ہزار دو میں جنگ بندی کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے۔

تامل ٹائیگرز
باغی رہنما کو نتظیم کی جانب سے سیاسی محرکات کی بناء پر ہلاکتوں کی مبینہ کاروائیوں پر بھی تحفظات تھے

ابتداء میں تامل باغیوں نے اختلافات کی تردید کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق کرنل کرونا اور پربھاکرن کے درمیان اختلافات کی بڑی وجہ تنظحم کے عسکری قیادت پر شمالی سری لنکا کے تاملوں کا غلبہ ہے حالانکہ تنظیم کے زیادہ تر لڑاکا سپاہیوں کا تعلق ملک کے مشرقی حصے سے ہے۔

خود تنظیم کے سربراہ پربھاکرن بھی ملک کے شمالی جزیرہ نما جافنا سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔

’بتایا جاتا ہے کہ کرنل کرونا کو تنظیم کی جانب سے سیاسی محرکات کی بناء پر ہلاکتوں کی مبینہ کاروائیوں پر بھی تحفظات تھے۔‘

کولمبو میں بی بی سی کی نامہ نگار کے مطابق تامل باغیوں میں اس طرح اختلافات کا منظرعام پر آجانا ایک غیرمعمولی بات ہے کیونکہ تامل ٹائیگر تحریک اپنے انتہائی خفیہ اندازِکار اور زبردست نظم و ضبط کے لیے مشہور ہے جس میں اختلافِ رائے کا کھلے عام اظہار شاذونادر ہی ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد