تامل امن مذاکرات، ناروے کی دلچسپی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان امن بات چیت پھر شروع کرانے کی کوششیں کرنے والےناروے کے ثالث ولوپلائی پربھاکرن سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ ثالث ناروے کے وزیرخارجہ جان پیٹرسن اس سے پہلے سری لنکا کی صدر چندریکا کمارا تنگا سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ سری لنکا کی حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان امن بات چیت کا سلسلہ سن دو ہزار تین میں ٹوٹنے کے بعد کئی کوششوں کے باوجود دوبارہ شروع نہیں ہو سکا۔ اس وقت بھی دونوں فریقوثں کے مابین جنگ بندی ہے لیکن یہ خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے کہ یہ جنگ بندی کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔ سری لنکا سے بی بی سی کی نامہ نگار دیمیتا لوتر کا کہنا ہے کہ مسٹر پیٹرسن اگرچہ اس وقت سونامی سے ہونے والی تباہ کاریوں کے لیے کی جانے والی امدادی کارروائیوں کے سلسلے میں سری لنکا آئے ہوئے ہیں لیکن انہیں اصل دلچپی امن بات چیت کا منقطع سلسلہ دوبارہ شروع کرانے میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناویجن وزیرخارجہ نے جمعہ کو صدر چندریکا کمارا تنگا سے بات چیت کی تھی جسے انتہائی مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔ دیمیتا کا کہنا ہے کہ امن بات چیت شروع ہونے کے امکانات اگرچہ انتہائی کم دکھائی دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود لوگو ں کو توقع ہے کہ اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے نتیجہ کچھ نہ کچھ صرور اور مثبت نکلے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||