تامل باغیوں میں لڑائی بند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے فوجی حکام کا کہنا ہے کہ تامل چھاپہ ماروں سے الگ ہونے والے کمانڈر کرنل کرونا نے ملک کے شمال مشرقی حصے میں مخالف گروہ سے برسرِپیکار اپنے حامی دستوں کو واپس بلا لیا ہے۔ جمعہ کو شروع ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق لڑائی بند ہو گئی ہے اور سنیچر کی صبح علاقے میں خاموشی دیکھنے میں آئی۔ کرنل کرونا کے سینیئر کمانڈر ایس کمار نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا ہے کہ ’تقریباً ایک ہزار لوگوں نے ہم پر حملہ کیا اس لئے حامیوں کو خاص حکمت عملی کے تہت واپس بلایا گیا ہے اور ہم اب نئی دفاعی لائن تشکیل دیں گے‘۔
سری لنکا میں جاری اس تنازعہ کے باعث سینکڑوں شہریوں کو مجبوراً اپنے گھر چھوڑ کر جانا پڑا۔ انسانی ہمدردی کی تنظیم ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ گھر چھوڑ کر جانے والوں کے لئے امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔ کولمبو میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ تامل چھاپہ ماروں سے الگ ہونے والا گروہ ملک کے جنوب کی طرف بڑھ گیا ہے لیکن ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ سری لنکا کے شمال میں سرگرم تامل باغی مشرق میں واقع اپنے صدر دفاتر پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لئے پیش قدمی کریں گے یا نہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||