تامل چاقو بازوں کیلئے عام معافی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کی پولیس جرائم میں ملوث تامل گینگ کے خاتمے کے لئے چاقوبازوں کے لئے عام معافی کا اعلان کرنے والی ہے۔گذشتہ چار برسوں کے دوران تامل گینگ کے افراد قتل کے آٹھ واقعات میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ لندن میں ڈھائی سو گینگ ہیں جو تشدد میں ملوث ہیں اور کریڈِٹ کارڈ فراڈ کے ذریعے اپنی روزی روٹی چلاتے ہیں۔ پولیس کا آپریشن تامل برادری میں جرائم کو روکنے کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ لندن میں تاملوں کی آبادی لگ بھگ ایک لاکھ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے: ’جرائم کے لگ بھگ ڈھائی سو گینگ ممبر ہیں، جن میں بیشتر سولہ سے پچیس سال کے لڑکے شامل ہیں۔‘ پولیس کے مطابق ’یہ لوگ خصوصی طور پر کریڈِٹ کارڈ فراڈ کرتے ہیں جو ان کی زندگی کا حصہ ہے اور ہم اس کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں۔‘ حالیہ دنوں میں پولیس نے ان جرائم پیشہ افراد پر چھاپے میں کلہاڑی، سامورائی تلوار، گوشت کاٹنے والے ہتھیار وغیرہ برآمد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی جرائم پیشہ افراد غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔ پولیس نے مزید کہا: ’تامل برادری کے ننانوے اعشاریہ نو فیصد لوگ قانون کے فرماں بردار ہیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکرمند ہیں، لیکن ایک گینگ کلچر پیدا ہوگیا ہے۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||