بارودی سرنگ پھٹنے سے7 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے کم از کم سات فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ فوجی جافنا کے قصبے میں معمول کے گشت پر تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ یہ ایک ’ کلے مور‘ بارودی سرنگ تھی۔ فوج کے ترجمان بریگیڈئر نلن ودا رانا جی نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا’ فوجی معمول کے آپریشن کے بعد ایک ٹریکٹر پر واپس آرہے تھے کہ دھماکہ ہوا‘۔ سری لنکا کی حکومت نے تامل باغیوں کو اس دھماکے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اگرچہ سری لنکا کے شمال اور مشرق کا علاقہ تامل باغیوں کے قبضے میں ہے تاہم جزیرہ نما جافنا پر سری لنکن فوج کا کنٹرول ہے۔ سری لنکا میں یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا واقعہ ہے کہ بارودی سرنگ پھٹنے سے فوجی مارے گئے ہوں۔ اس سے قبل اتوار کو جزیرہ نما جافنا کے شمال میں بارودی سرنگ پھٹنےسے چھ فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں دھماکہ تامل باغیوں نے کیا: حکام04 December, 2005 | آس پاس تامل باغیوں کو مذاکرات کی دعوت28 November, 2005 | آس پاس ٹائیگر باغیوں نےدھمکی دے دی27 November, 2005 | آس پاس تامل ٹائیگروں کا داخلہ بند27 September, 2005 | آس پاس سری لنکا میں قاتلوں کی تلاش14 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||