سری لنکا:دھماکہ اور فساد 14 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکن پولیس کے مطابق شمال مشرقی سری لنکا میں ایک بم دھماکے اور اس کے بعد پھوٹنے والے پرتشدد فسادات میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بم دھماکہ ٹرنکومالی میں ایک سبزی منڈی میں ہوا اور اس میں چالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے فوراً بعد مشتعل ہجوم سڑکوں پر نکل آیا اور اس نے متعدد گاڑیوں اور کاروں کو آگ لگادی۔ ہنگاموں کے بعد علاقے میں فوری طور پر کرفیو لگادیا گیا۔ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ دھماکے میں کتنے افراد مارے گئے اور کتنے فسادات میں ہلاک ہوئے۔ ڈی آئی جی پولیس روہن ابےوردھن کے مطابق دھماکے میں مرنے والوں میں دو سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ سری لنکا کی فوج نے ان دھماکوں کا الزام تامل باغیوں پر لگایا ہے تاہم باغیوں کی جانب سے کسی قسم کا ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ سری لنکن حکام گزشتہ پیر سے اب تک ہونے والے چار بم دھماکوں کا الزام تامل باغیوں پر لگاتے رہے ہیں جبکہ باغی ان دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کرتے آئے ہیں۔ سوموار سے اب تک ان دھماکوں میں اب تک تیس سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا بس دھماکہ، بارہ ہلاک 11 April, 2006 | آس پاس سری لنکا: بحریہ کے 15 اہلکار ہلاک07 January, 2006 | آس پاس باغیوں کے ساتھ مذاکرات شروع22 February, 2006 | آس پاس سری لنکا میں امن کی واحد امید 22 February, 2006 | آس پاس سری لنکا: خوف کے بڑھتے سائے21 January, 2006 | آس پاس سری لنکا: تامل نواز رہنما ہلاک25 December, 2005 | آس پاس سری لنکا، امن کیلیے کوششیں24 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||