سری لنکا: بحریہ کے 15 اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں نیوی کے دو جہازوں پر مشتبہ تامل باغیوں کے حملے کے نتیجے میں پندرہ اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ نیوی حکام کےمطابق مچھلیاں پکڑنے والی کشتی میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گھات میں بیٹھے تامل باغیوں نےبحریہ کے دو میں سے ایک بحری جہاز پر حملہ کیا۔ یہ حملہ ان جہازوں کے ٹرنکوملی کے ساحل کو چھوڑنے کے فوراً بعد کیا گیا۔ اس حملے میں ڈوبنے والے ایک بحری جہاز کے دو اہلکاروں کو پانی میں سے زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ اب تک پانچ لاشیں ملی ہیں۔ دس گمشدہ اہلکاروں کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان چارسال قبل ہونے والے امن معاہدے کے بعد باغیوں کی جانب سے یہ ایک بڑا حملہ تھا۔
کولمبو میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرقی ساحل پر ہونے والے خودکش حملے میں بھی تامل باغی ہی ملوث سمجھے جاتے ہیں اگرچہ ان کی جانب سے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ تامل باغیوں کے ان حملوں کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سری لنکا ایک بار پھر خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ امن معاہدے کے بعد چار سالوں میں اب تک دسمبر 2005 میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ اس ماہ تامل باغیوں نے انچاس فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔ گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد سے ملک میں امن وامان کی صورت حال بد سے بد ترین ہوتی جارہی ہے۔ منتخب ہونے والے نئے صدر مہندا راج پکشے اور تامل باغیوں میں مذاکرات کے لیے جگہ کے انتخاب پراتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ جمعہ کوٹرنکوملی میں دس ہزار افراد نے پانچ طالب علموں کے جنازے میں شرکت کی جنہیں اس ہفتے کے آغاز میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ان طالب علموں کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹوں سے یہ بات سامنے آئی کہ انہیں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ ان ہلاکتوں کے لیے تامل باغیوں نے سکیورٹی فورسز کو ذمہ دار ٹھرایا تھا لیکن فوج نے اس کی تردید کی ہے۔ تامل باغی سری لنکا کے شمال اور مشرقی حصے میں ایک علیحٰدہ ریاست کی تشکیل کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ حکومت کے ساتھ باغیوں کی جھڑپوں میں اب تک ساٹھ ہزار سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں تامل ریاست روکنے کے لئے اتحاد20 January, 2004 | آس پاس سری لنکا میں تامل باغیوں کی لڑائی09 April, 2004 | آس پاس تامل چاقو بازوں کیلئے عام معافی08 August, 2004 | آس پاس تامل باغیوں کا ٹی وی چینل01 August, 2005 | آس پاس تامل ٹائیگروں کا داخلہ بند27 September, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||