سری لنکا بس دھماکہ، بارہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے شمال مشرق میں ایک بس میں دھماکے سے کم از کم بارہ افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں سوار تمام مسافرسیلرز تھے۔ پولیس کے مطابق یہ بس بحریہ کے اہلکاروں کو ترنکومالی کے مقام پر لے جا رہی تھی۔ اس واقعہ سے ایک دن قبل جافنا میں ایک حملے میں پانچ فوجی اور دو عام شہری ہلاک کر دیے گئے تھے۔ اس حملے کا الزام تامل ٹائیگرز پر لگایا گیا تھا، تاہم تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بس دھماکے کی مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا میں امن کی واحد امید 22 February, 2006 | آس پاس سری لنکا: خوف کے بڑھتے سائے21 January, 2006 | آس پاس سری لنکا: بحریہ کے 15 اہلکار ہلاک07 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||