’حملہ تامل ٹائیگرز نے کروایا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ ہوا ہے جس میں فوج کے سربراہ لفٹننٹ جنرل سارتھ فوسیکا زخمی ہوئے ہیں۔ سری لنکا میں فوجی ذرائع نے اس حملے کے لیے ایل ٹی ٹی ای کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ فوج کے مطابق اس حملے میں کم سے کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ فوجی ترجمان نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک خودکش حملہ آور نے کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ آور ایک خاتون تھیں جنہوں نے فوجی ہسپتال کے پاس فوج کے سربراہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور یہ ظاہر کر رہی تھیں جیسے وہ حاملہ ہوں۔ کولمبو جنرل ہسپتال کے ذرائع کے مطابق فوجی سربراہ اور دس اور زحمی افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ فوجی سربراہ کے پیٹ میں شدید زخم آئے ہیں اور ان کی امرجنسی سرجری کی جا رہی ہے۔ | اسی بارے میں تامل باغیوں کے موقف میں سختی17 April, 2006 | آس پاس سری لنکا بس دھماکہ، بارہ ہلاک 11 April, 2006 | آس پاس باغیوں کے ساتھ مذاکرات شروع22 February, 2006 | آس پاس سری لنکا: خوف کے بڑھتے سائے21 January, 2006 | آس پاس تامل باغیوں کا ٹی وی چینل01 August, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||