باغیوں نے پندرہ منحرفین مار دیئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے مشرق میں تمل ٹائیگرز نے مختلف جھڑپوں میں اپنے پندرہ منحرفین کو ہلاک کر دیا ہے۔ ٹائیگرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے سابق ٹائیگر کرنل کرونا کی قیادت میں کام کرنے والے منحرفین کے گروپ کے تین کیمپوں پر حملہ کیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ لڑائی میں دس ٹائیگر بھی ہلاک ہوئے لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تمل ٹائیگرز کی تنظیم ایل ٹی ٹی ای اکثر سری لنکا کی فوج پر کرنل کرونا کی پشت پناہی کا الزام لگاتی ہے۔ سری لنکا کے حکام اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔ تمل ٹائیگرز کا کہنا ہے کہ منحرفین نے حملے کے بعد اپنے کیمپوں سے پسپا ہوتے ہوئے وہاں آگ لگا دی تھی۔ کرنل کرونا سن دو ہزار چار میں ایل ٹی ٹی ای سہ الگ ہوئے تھے۔ ٹائیگرز کا مطالبہ ہے کہ امن مذاکرات سے پہلے ان کے منحرفین کو غیر مسلح کیا جائے۔ | اسی بارے میں حکومت نے خلاف ورزی کی ہے‘29 April, 2006 | آس پاس باغیوں سے باغی ہار گئے13 April, 2004 | آس پاس سری لنکا میں امن کی نئی امید 01 November, 2003 | آس پاس ’حملہ تامل ٹائیگرز نے کروایا‘25 April, 2006 | آس پاس تامل باغیوں کو مذاکرات کی دعوت28 November, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||