سری لنکا میں خودکش بم دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایک زوردار بم دھماکہ ہوا ہے۔ خبروں کے مطابق ملک کے صدر کے بھائی اور وزیر دفاع گوٹھابیا راجا پکچھے اس دھماکہ میں زخمی ہوئے ہیں ۔ دوسری طرف فوج کے ترجمان کا کہنا ہیں کہ وہ محفوظ ہیں۔ خبروں کے مطابق اس دھماکے میں متعدد فوجی اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے راجہ پکچھے کی کار کے قریب دھماکہ کیا۔ ترجمان برج پرساد نے کہا ’ راجا پکچھے محفوظ ہیں اور انہیں کسی طرح کا نقصان نہیں پہنچا ہے‘۔ ایک عینی شاہد نے رائیٹر کو بتایا کہ اس نے ایک ٹیکسی کے ملبے کو دیکھا ہے۔ یہ دھماکہ تامل باغیوں کے اس بیان کے دوسرے دن ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے پاس آزاد ریاست کے لیے جدوجہد کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تامل رہنما پربھاکرن نے اپنے بیان میں پھر سے لڑائی شروع کرنے کی کوئی بات تو نہیں کہی لیکن ان کی ہر بات دھمکی آمیز تھی۔ سری لنکا میں گزشتہ ایک سال میں تشدد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ تامل باغی ملک کے شمال مشرق میں ایک آزاد ملک کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: دو ہفتوں کے لیئے سکول بند15 August, 2006 | آس پاس سری لنکا: اٹھائیس فوجی ہلاک10 September, 2006 | آس پاس سری لنکا: نیوی کے اڈے پر حملہ18 October, 2006 | آس پاس سری لنکا میں خانہ جنگی جاری 10 November, 2006 | آس پاس سری لنکا لڑائی میں بیس ہلاک 24 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||