سری لنکا: دو ہفتوں کے لیئے سکول بند | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں حکومت نے پیر کو تامل ٹھکانوں پر بمباری کے بعد جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر دو ہفتے کے لیئے ملک کے تمام سکول بند کر دیے ہیں۔ تامل باغیوں نے بتایا تھا کہ حکومت کے فضائی حملوں میں سکول کی 61 طالبات سمیت سو سے زیادہ بچے ہلاک ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک یتیم خانے کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے باغیوں کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا تھا۔ تاہم اقوام متحدہ کے اہلکار اور بین الاقوامی مبصرین کے مطابق انہوں نے موقع پر ایسی کوئی چیز نہیں دیکھی جس سے ظاہر ہو کہ یہ ایک تبیاتی کیمپ تھا۔ حکومت کی بمباری کے فوراً بعد کولمبں میں پاسکتانہائی کمشنر کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ہائی کمشنر بشیر ولی محمد بچ گئے لیکن ان کے مطابق انہیں پاکستان کی سری لنکا کی حکومت کی حمایت کے باعث حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس واقعے میں 17 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں کشیدگی برقرار ہے اور خانہ جنگی شروع ہونے کا خطرہ ہے۔ |
اسی بارے میں یقیناً نشانہ میں تھا: پاکستانی ہائی کمشنر14 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||