سری لنکا: اٹھائیس فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں فوج نے کہا ہے کہ تامل باغیوں سے جھڑپ میں اٹھائیس فوجی ہلاک اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ فوجی تامل باغیوں پر حملہ کرنے جا رہے تھے۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ جزیرہ نما جافنا میں تقریباً ایک سو تیس تامل باغی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ تازہ ترین جھڑپوں کی ذمہ داری تامل باغیوں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے مہاملائی پر فوجی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔ فوج کے ترجمان نے کہا کہ جمعرات کے بعد سے فوجیوں نے چھ سو میٹر پیش قدمی کی ہے۔ سری لنکا میں حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان سن دو ہزار دو کی فائر بندی کے بعد سے گزشتہ اگست میں سب سے شدید لڑائی دیکھنے میں آئی جس میں سینکڑوں مسلح افراد اور شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور کم سے کم دو لاکھ افراد گھر چھوڑے پر مجبور ہوئے۔ | اسی بارے میں سری لنکن جنرل بم دھماکے میں ہلاک26 June, 2006 | آس پاس سری لنکا: امدادی کارکن ہلاک07 August, 2006 | آس پاس کولمبو میں بم دھماکہ08 August, 2006 | آس پاس سری لنکا: دو ہفتوں کے لیئے سکول بند15 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||