سری لنکا: امدادی کارکن ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فرانسیسی امدادی ادارے کے پندرہ مقامی کارکنوں کو شمالی سری لنکا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ان امدادی کارکنوں کو شمالی سری لنکا کے شہر مُتر میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ فرانسیسی امدادی ادارے ایکشن اگینسٹ ہنگر کے ایک عہدے دار کے مطابق ان مقامی کارکنوں کی لاشیں ادارے کے دفتر میں ملی ہیں۔ مُتر کے علاقے میں سری لنکا کی فوج اور تامل باغیوں کے مابین اس وقت لڑائی بھڑک اٹھی تھی جب دو ہفتے پہلے باغیوں نے کئی دیہات کو پانی کی سپلائی روک دی تھی۔ ان لاشوں کو برآمد کرنے والی امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ان مقامی کارکنوں کو بہت قریب سے گولیاں ماری گئی ہیں۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان امدادی کارکنوں کو کس نے ہلاک کیا۔ فرانسیسی امدادی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بینوا مغیبیل کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ادارے کو اپنی 25 سالہ تاریخ میں ایسا نقصان نہیں برداشت نہیں کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ادارہ ہلاکتوں کی تفتیش کے لئے ایک ٹیم کو علاقے میں بھیجنا چاہتا تھا لیکن سری لنکا کی فوج نے اسے منع کر دیا۔ | اسی بارے میں تامل باغیوں کا بحری جہاز پر حملہ01 August, 2006 | آس پاس فوج اور باغیوں کی لڑائی میں شدت02 August, 2006 | آس پاس آبی ذخیرہ: تامل باغیوں پر حملے06 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||