تامل باغیوں کا بحری جہاز پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں تامل باغیوں نے ایک بحری جہاز پر حملہ کیا ہے جس میں سینکڑوں سری لنکن فوجی سوار تھے۔ یہ بحری جہاز ٹرنکومالی کی مشرقی بندرگاہ پر پہنچنے کی کوشش میں تھا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے فوجیوں کو وہاں لے جانے کا مقصد تاملوں کے خلاف باقاعدہ زمینی فوجی کارروائی میں اضافہ کرنا ہے۔ 2002 کی جنگ بندی کے بعد سے یہ اس نوعیت کی پہلی بڑی کارروائی ہے۔ شمال مشرقی سری لنکا میں اس کارروائی کا مقصد متنازعہ پانی کی گزرگاہ کا کنٹرول سنبھالنا ہے۔ علاقے میں جاری بھاری جھڑپوں میں فضائی حملوں کے ساتھ زمینی بمباری بھی کی گئی ہے۔ فوجی حکام کے مطابق بحری جہاز پر 850 سے زائد فوجی سوار تھے۔ یہ جہاز شمالی جافنا جزیرہ نما سے ٹرنکومالی جا رہا تھا۔ بحریہ کے ایک ترجمان کے مطابق یہ جہاز محفوظ ہے تاہم بحریہ اور تاملوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ کولمبو میں بی بی سے نامہ نگار ڈومیتھا لوتھرا کا کہنا ہے کہ چار ہلاکتوں کی اطلاع ہے اگرچہ ابھی اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ یہ تاملوں کے خلاف زمینی کارروائی کا تیسرا دن ہے اور اس کے لیئے 3000 فوجی تعینات کیئے گئے ہیں۔ ٹرنکومالی کی بندرگاہ پر اس کارروائی کے آغاز سے اب تک کم از کم 23 فوجی مارے جاچکے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ باغیوں نے پانی کی گزرگاہ کے دروازے بند کردیئے ہیں جس سے سینکڑوں کسانوں کی اراضی کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ تاملوں کے اس اقدام کو انہوں نے ’نسل کشی‘ کی ایک شکل قرار دیا ہے۔ حکومتی ترجمان کہلیا رمبکویلا کا کہنا ہے کہ ابھی انہیں نہیں معلوم کہ پانی کی گزرگاہ کا کنٹرول حاصل کرنے میں انہیں کتنا وقت لگے گا۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ فوجی بارودی سرنگوں سے لیس زمین پر بہت احتیاط سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ٹرنکومالی میں درحقیقت کوئی فائر بندی نہیں ہے اور حکومت بضد ہے کہ وہ اس مسئلے کو فوجی طاقت سے حل کریں گے۔ دوسری جانب تاملوں نے حکومتی اقدام کو ’جنگ‘ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2002 کی جنگ بندی اب بے اثر ہوچکی ہے۔ پیر کو انہوں نے کہا تھا کہ باغیوں نے فوجی کارروائی ناکام بنادی ہے اور وہ آگ نہیں بڑھ پا رہے۔ سرکاری طور پر جنگ بندی اب بھی لاگو ہے۔ | اسی بارے میں ’حملہ تامل ٹائیگرز نے کروایا‘25 April, 2006 | آس پاس سری لنکا:دھماکہ اور فساد 14 ہلاک12 April, 2006 | آس پاس سری لنکا: خوف کے بڑھتے سائے21 January, 2006 | آس پاس سری لنکا: بحریہ کے 15 اہلکار ہلاک07 January, 2006 | آس پاس سری لنکا: فوجیوں پر باغیوں کاحملہ27 December, 2005 | آس پاس سری لنکا: تامل نواز رہنما ہلاک25 December, 2005 | آس پاس سری لنکا، امن کیلیے کوششیں24 December, 2005 | آس پاس سری لنکا دھماکہ، 13 فوجی ہلاک23 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||