آبی ذخیرہ: تامل باغیوں پر حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق تامل باغیوں کے پانی کے ایک ذخیرے کو دوبارہ کھولنے پر رضا مندی ظاہر کرنے کے چند گھنٹے بعد سری لنکن فوج نے اس ذخیرے پر تازہ حملے کیے ہیں۔ تامل باغیوں نے خبردار کیا تھا کہ حکومت کی جانب سے تازہ حملوں کو اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔ دونوں جانب سے لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب تامل باغیوں نے شمال مشرق میں حکومت کے زیر کنٹرول دیہاتوں کو پانی کی فراہمی دو ہفتے قبل منقطع کردی تھی۔ تاہم حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ تامل باغی روز مرہ استعمال کی چیزوں کو سودے بازی کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ناروے کے مصالحتی مندوب کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد تامل باغیوں نے لڑائی ختم کرنے اور پندرہ ہزار خاندانوں کو پانی فراہم کیے جانے پر رضا مندی ظاہر کر دی تھی۔ تاہم حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت ان مذاکرات میں شریک نہیں تھی۔ ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ’ہم دہشت گردوں کو پانی کی سپلائی بحال کرنے کے لیے علاقے میں آنے کی اجازت نہیں دینا چاہتے۔ انہیں اس کام کے لیے اریگیشن انجینئروں کو اجازت دینی ہوگی بصورت دیگر ہم یہ کام خود کر لیں گے‘۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ نارویجن مندوب کی جانب سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ حکام پانی کے راستے کے قریب واقع تامل علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل دور کرنے کے لیے غور کریں گے۔
پانی کے ذخیرے کو باغیوں سے آزاد کروانے کے لیے ابتدائی طور پر فوج نے فضائی اور زمینی حملے کیے اور اس کے بعد سے علاقے میں گھمسان کی لڑائی شروع ہو گئی۔ فوج کا کہنا ہے کہ انہیں پانی کے ذخیرے کو تامل باغیوں کے قبضے سے چھڑانے کے لیے علاقے میں حملے کرنے پڑے۔ تامل باغیوں کو سنیچر کو گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائی کے دوران شمال مشرقی گاؤں متر سے پسپا ہونا پڑا۔ تاہم باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فوج کے کئی کیمپوں کو تباہ کرکے گاؤں متر پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس مسلم اکثریتی علاقے کے بیس ہزار رہائشی تحفظ کے لیے جمعہ کو آس پاس کے دیہاتوں کو نقل مکانی کر گئے ہیں۔ فوج نے تامل باغیوں پر سو شہریوں کو ہلاک کرنے کا الزام بھی لگایا ہے۔ | اسی بارے میں تامل باغیوں کے موقف میں سختی17 April, 2006 | آس پاس سری لنکا، تامل باغیوں پر بمباری25 April, 2006 | آس پاس سری لنکا:جھڑپ میں درجنوں ہلاک 11 May, 2006 | آس پاس سری لنکا: جھڑپ کے بعد مذاکرات12 May, 2006 | آس پاس تامل ٹائیگرزدہشت گردوں میں شامل29 May, 2006 | آس پاس تامل باغیوں کا بحری جہاز پر حملہ01 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||