سری لنکا، تامل باغیوں پر بمباری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فوج نے ملک کے مشرقی علاقوں میں تامل باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ تامل علاقوں پر یہ بمباری منگل کو کولمبو میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر خودکش بم حملے کے بعد کی گئی ہے۔ اس حملے میں کم سے کم آٹھ افردا ہلاک ہو ئے اور اس میں فوج کے سربراہ لفٹننٹ جنرل سارتھ فونسیکا بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق حملہ آور خاتون نے اپنے آپ کو حاملہ ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کا فوجی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے ساتھ اپوائنٹمنٹ ہے۔ فوجی احاطے میں داخل ہونے کے بعد اس خاتون نے ہسپتال کے باہر فوجی سربراہ کی گاڑی کے پاس یہ دھماکہ کر دیا۔ فوج کے مطابق اس حملے میں ستائیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ سری لنکا کے دار الحکومت میں سنہ دو ہزار چار کے بعد پہلا خودکش حملہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ یہ تامل باغیوں کا ہی کام تھا۔ | اسی بارے میں ’حملہ تامل ٹائیگرز نے کروایا‘25 April, 2006 | آس پاس کولمبو دھماکہ میں چار ہلاک07 July, 2004 | آس پاس تامل باغیوں کا ٹی وی چینل01 August, 2005 | آس پاس سری لنکا: خوف کے بڑھتے سائے21 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||