سری لنکن جنرل بم دھماکے میں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب ایک دھماکے میں سری لنکن فوج کے ایک اعلیٰ فوجی جنرل ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوجی چھاؤنی کے باہر جنرل پارامی کولا ٹنگا کو لیجانے والی کار دھماکے سے اڑ گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جنرل اس مشتبہ بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ قریب سے گزرنے والی ایک ٹیکسی، ایک وین اور ایک ٹرک میں سوار افراد بھی زور دار دھماکے سے زخمی ہو گئے اور انہیں بھی ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں حکومتی فوجوں اور تامل باغیوں کے درمیان لڑائی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ جون ہی میں سری لنکن فوج تامل ٹائیگرز کے درمیان لڑائی میں پچیس تامل اورر چھ فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ ملک کے شمال مغربی علاقے میں باغیوں نے کشتیوں میں سوار ہو کر پولیس اور بحریہ پر حملے کیئے۔ جون ہی میں ایک بس پر حملے میں چونسٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ باغیوں نے اس واقعے سے لا تعلقی ظاہر کی تھی۔ بس کے بم کا نشانہ بننے کا یہ واقعہ انورادھاپورم میں پیش آیا جو باغیوں کے کنٹرول والے علاقے کے قریب ہی سنہالا اکثریت والا علاقہ ہے۔ حکومت اور باغیوں کے درمیان امن معاہدے کے بعد سب سے زیادہ جان لیوا کارروائی تھی۔ باغیوں نے امکان ظاہر کیا ہے اس کارروائی کے پیچھے حکومت سے وابستہ ایک نیم فوجی تنظیم کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ | اسی بارے میں سری لنکا: تین پولیس اہلکار ہلاک18 June, 2006 | آس پاس سری لنکامیں جھڑپیں، 31 ہلاک17 June, 2006 | آس پاس سری لنکا: بس دھماکہ، 58 ہلاک15 June, 2006 | آس پاس حکومت اور باغیوں میں مذاکرات 08 June, 2006 | آس پاس ’باغیوں نے بارہ مزدور مار دیئے‘30 May, 2006 | آس پاس تامل ٹائیگرزدہشت گردوں میں شامل29 May, 2006 | آس پاس سری لنکا: بحریہ کے 15 اہلکار ہلاک07 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||