سری لنکامیں جھڑپیں، 31 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں فوج کے مطابق لڑائی میں پچیس تمل ٹائیگر اور چھ فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں باغیوں نے کشتیوں میں سوار ہو کر پولیس اور بحریہ پر حملے کیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ نے توپخانے اور فضائیہ کی مدد سے جوابی کارروائی میں آٹھ کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ جمعہ کے روز ایک بس پر حملے کے بعد فضائیہ نے باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی تھی۔ بس پر حملے میں چونسٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ باغیوں نے اس واقعے سے لا تعلقی ظاہر کی ہے۔ بس کے بم کا نشانہ بننے کا یہ واقعہ انورادھاپورم میں پیش آیا جو باغیوں کے کنٹرول والے علاقے کے قریب ہی سنہالا اکثریت والا علاقہ ہے۔ جمعہ کو بس میں ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی طور پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔ حکومت اور باغیوں کے درمیان امن معاہدے کے بعد سب سے زیادہ جان لیوا کارروائی تھی۔ باغیوں نے امکان ظاہر کیا ہے اس کارروائی کے پیچھے حکومت سے وابستہ ایک نیم فوجی تنظیم کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔ پھیلتے ہوئے تشدد کی ایک اور مثال میں ایک گرجا گھر کے پادری نے بتایا کہ وہاں حملے میں ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک اور واقعے میں دو تمل غوط خوروں نے ساحل پر مشتعل ہجوم کے نرغے میں آنے کے بعد خود کشی کر لی۔ | اسی بارے میں حکومت اور باغیوں میں مذاکرات 08 June, 2006 | آس پاس درجنوں مسافر ہلاک، فضائی حملے15 June, 2006 | آس پاس سری لنکا: بس دھماکہ، 58 ہلاک15 June, 2006 | آس پاس ’باغیوں نے بارہ مزدور مار دیئے‘30 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||