سری لنکا: بس دھماکہ، 58 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمال مشرقی سری لنکا میں ایک مسافر بس کے بارودی سرنگ سے ٹکراؤ کے نتیجے میں کم از کم اٹھاون افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوجی حکام کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح کولمبو کے شمال میں انورادھاپورہ کے علاقے میں پیش آیا۔ دریں اثناء انورادھاپورہ کے علاقے میں ہی ایک اور مسافر بس میں دھماکے سے 45 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حکام کے مطابق بس’ کلے مور‘ سرنگ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور پچیس میٹر تک گھسٹتی چلی گئی۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر پرساد سماراسنگھے نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ بس میں بچے، عورتیں اور پادری سوار تھے۔ رائٹرز کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ تامل باغیوں کا ہی کام ہے۔ تاہم باغیوں نےاس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ یہ سنہ 2002 میں حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے بعد شہریوں کی ہلاکت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں ایسے حملوں کا الزام تامل باغیوں پر لگایا جاتا رہا ہے۔ سری لنکا کے شمال اور مشرقی علاقوں میں حالیہ مہینوں میں تامل باغیوں کے ہاتھوں سکیورٹی افواج کے اہلکاروں کی ہلاکت اور فوجی آپریشن میں تاملوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں حکومت اور باغیوں میں مذاکرات 08 June, 2006 | آس پاس ’باغیوں نے بارہ مزدور مار دیئے‘30 May, 2006 | آس پاس تامل ٹائیگرزدہشت گردوں میں شامل29 May, 2006 | آس پاس سری لنکا: سات سیاح ہلاک28 May, 2006 | آس پاس سری لنکا:جھڑپ میں درجنوں ہلاک 11 May, 2006 | آس پاس بارودی سرنگ دھماکہ، پانچ ہلاک01 May, 2006 | آس پاس سری لنکا:دھماکہ اور فساد 14 ہلاک12 April, 2006 | آس پاس سری لنکا: خوف کے بڑھتے سائے21 January, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||