سری لنکا: سات سیاح ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے شمال مغربی حصے میں واقع نیشنل پارک میں سیاحوں کی جیپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تامل ٹائیگرز کے مقبوضہ علاقے کے قریب واقع ولپاتو نیشل پارک میں فوجی اہلکاروں کو تباہ شدہ جیپ کے پاس ان افراد کی لاشیں پڑی ملیں۔ تامل ٹائیگرز اور حکومت کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے اس پارک کو سترہ سال کے وقفے کے بعد دو ہزار تین میں دوبارہ کھولا گیا تھا۔ سنیچر کو سیاحوں کی جیپ گائیڈ کے ہمراہ ہاتھیوں کے تعاقب میں بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ اس وقت پارک میں موجود دوسرے سیاحوں نے اس دھماکے کی آواز سنی۔ فوج کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہمیں تامل ٹائیگرز پر شبہ ہے کیونکہ اس علاقے میں ان کے علاوہ کسی اور اثر نہیں ہے‘۔ جو علاقہ تامل ٹائیگرز کے زیر اثر ہے وہ دھماکے کی جگہ سے تقریبا پینسٹھ کلو میٹر کے فاصلے سے شروع ہوتا ہے۔ پارک حکام کا خیال ہے کہ بارودی سرنگ حال ہی میں بچھائی گئی تھی۔ ولپاتو نیشنل پارک ایک ہزار نو سو دس کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور ہاتھیوں، لیپرڈ اور ریچھوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ انیس سو تراسی میں تامل ٹائیگرز کی ایک علیحدہ ملک کے مطالبے کے بعد سے ان کے اور فوج کے مابین جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں۔ چار سال قبل حکومت اور تامل ٹائیگرز میں صلح کا معاہدہ ہوا لیکن گزشتہ چند مہینوں میں سیز فائر کے باوجود تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں تامل باغیوں کا ٹی وی چینل01 August, 2005 | آس پاس تامل ٹائیگروں کا داخلہ بند27 September, 2005 | آس پاس دھماکہ تامل باغیوں نے کیا: حکام04 December, 2005 | آس پاس سری لنکا: تامل نواز رہنما ہلاک25 December, 2005 | آس پاس تامل باغیوں کے موقف میں سختی17 April, 2006 | آس پاس سری لنکا، تامل باغیوں پر بمباری25 April, 2006 | آس پاس سری لنکا:جھڑپ میں درجنوں ہلاک 11 May, 2006 | آس پاس سری لنکا: جھڑپ کے بعد مذاکرات12 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||