’باغیوں نے بارہ مزدور مار دیئے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکن فوج نے تامل باغیوں پر بارہ تعمیراتی مزدوروں کے قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ فوج کے ترجمان پرساد سمارا سنگھے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ باغیوں نے سنہالی قوم سے تعلق رکھنے والے چودہ مزدوروں کو پیر کو اغوا کیا اور ان میں سے بارہ کو بعد ازاں ہلاک کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ’دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہونے کے بعد بچ نکلے اور انہوں نے ہی منگل کی صبح پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی‘۔ یہ بات بھی واضح نہیں ہو سکی ہے کہ حکومتی تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے ان مزدوروں کو کس بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ تامل باغیوں نے فوج کے اس الزام کی تردید کی ہے اور اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ایک تامل باغی رہنما سیوارتنم پلیدیون کا کہنا تھا کہ’ ہمارا اس قسم کے قتلِ عام سے کوئی تعلق نہیں‘۔ یاد رہے کہ پیر کو یورپی یونین نے تامل باغیوں کی تنظیم کو ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔ سری لنکا میں تشدد کی حالیہ لہر میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: سات سیاح ہلاک28 May, 2006 | آس پاس سری لنکا: جھڑپ کے بعد مذاکرات12 May, 2006 | آس پاس سری لنکا:جھڑپ میں درجنوں ہلاک 11 May, 2006 | آس پاس بارودی سرنگ دھماکہ، پانچ ہلاک01 May, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||