BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 June, 2006, 05:44 GMT 10:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
درجنوں مسافر ہلاک، فضائی حملے
زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے، تامل باغیوں کو اس دھماکے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے
شمال مشرقی سری لنکا میں ایک مسافر بس کے بارودی سرنگ سے ٹکراؤ کے نتیجے میں چونسٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بس پر حملے کی خبر ملتے ہی سری لنکا کی فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں کے علاقوں، سامپور اور کلونچی، پر فضائی حملے کیے ہیں تاہم ابھی تک نہیں معلوم ہو سکا کہ ان حملوں کے نتیجے میں کیا ہوا ہے۔

فوجی حکام کے مطابق بس دھماکے کا واقعہ جمعرات کی صبح کولمبو کے شمال میں انورادھاپورہ کے علاقے میں پیش آیا۔

دریں اثناء انورادھاپورہ کے علاقے میں ہی ایک اور مسافر بس میں دھماکے سے 45 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

حکام کے مطابق بس’ کلے مور‘ سرنگ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور پچیس میٹر تک گھسٹتی چلی گئی۔ فوجی ترجمان بریگیڈیئر پرساد سماراسنگھے نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ بس میں بچے، عورتیں اور پادری سوار تھے۔ مقامی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کم از کم 15 بچے بھی شامل ہیں۔

تامل باغیوں نے حملے کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے
رائٹرز کے مطابق سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ تامل باغیوں کا ہی کام ہے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ’یہ تامل باغیوں کا سب سے وحشیانہ حملہ ہے‘۔تاہم باغیوں نےاس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے اور ان کہنا ہے کہ یہ حملہ حکومت کے کسی نیم فوجی دستے کی کارروائی ہو سکتی ہے۔ تامل باغیوں کے بیان میں کہا گیا ہے کہ’ کسی بھی حالت میں شہریوں کو براہِ راست نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘۔

اس حملے کے بعد سری لنکن فوج نےسام پور اور کلنوچیچی کے علاقے میں تامل باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بھی کیئے ہیں۔

تامل ٹائگرز کی حامی ایک ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ایئر فورس کے دو طیاروں نے ملایتیوو اور اس کے گرد و نواح میں حملے کیئے ہیں۔

سنہ 2002 میں حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے بعد بدھ کا بس دھماکہ شہریوں کی ہلاکت کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ تاحال کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ماضی میں ایسے حملوں کا الزام تامل باغیوں پر لگایا جاتا رہا ہے۔

سری لنکا کے شمال اور مشرقی علاقوں میں حالیہ مہینوں میں تامل باغیوں کے ہاتھوں سکیورٹی افواج کے اہلکاروں کی ہلاکت اور فوجی آپریشن میں تاملوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد