کولمبو میں بم دھماکہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو میں ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں ایک تین سالہ بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں تامل باغیوں کی مخالفت کرنے والے ایک تامل رکن پارلیمان کو اس بم کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ای ڈی پی کے ڈگلس دیو انندا نے بتایا ہے کہ ان کے ساتھی رکن پارلیمان سیوتھاسن اس حملے کا نشانہ تھے اور وہ اب ہسپتال کے انتہائی نگہ داشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔ پچھلے ماہ ڈگلس دیو انندا کے مشیر اطلاعات کولمبوں میں ایک قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق یہ ایک کار بم دھماکہ معلوم ہوتا ہے لیکن یہ ابھی واضح نہیں آیا یہ ایک خودکش حملہ تھا یا نہیں۔ یہ دھماکہ یہ شہر کے ایک پُر ہجوم علاقے میں ایک لڑکیو کے ایک سکول کے باہر ہوا۔ فوج کے ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’دھماکہ سینٹ پالز کالج کے قریب ہوا اور اس میں دو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔‘ دھماکے میں کئی افراد زحمی بھی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکن جنرل بم دھماکے میں ہلاک26 June, 2006 | آس پاس درجنوں مسافر ہلاک، فضائی حملے15 June, 2006 | آس پاس سری لنکا، تامل باغیوں پر بمباری25 April, 2006 | آس پاس ’حملہ تامل ٹائیگرز نے کروایا‘25 April, 2006 | آس پاس سری لنکا:دھماکہ اور فساد 14 ہلاک12 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||