سری لنکا لڑائی میں بیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملک کے شمالی صوبے بٹیکالوا میں تامل ٹائیگر باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان لڑائی میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سری لنکا کی فوج کی اپنی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان کے مطابق باغیوں کی طرف سے فوجیوں پر حملے کے بعد اس نے جمعرات کو مذکورہ علاقے میں ٹینک اور لڑاکا طیارے بھیجے تھے۔ یہ لڑائی اس وقت ہوئی ہے جب بھارت کے خارجہ سیکریٹری شو شنکر مینن سری لنکا کے دورے پر آئے۔ واضح رہے کہ خارجہ سیکریٹری کے اس دورے کا مقصد اگلے ہفتے سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے کے بھارت کے دورے سے پہلے بات چیت کرنا تھا۔ سری لنکا کے وزیراعظم اپنے دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اہم مذاکرات کریں گے۔ گزشتہ سال کے دوران سری لنکا میں باغیوں کے ساتھ لڑائیوں میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا میں خانہ جنگی جاری 10 November, 2006 | آس پاس سری لنکا: فوجی بس میں 90 ہلاک16 October, 2006 | آس پاس لاس اینجلس میں سری لنکن قتل15 October, 2006 | آس پاس سری لنکا: لڑائی، 129 فوجی ہلاک12 October, 2006 | آس پاس سری لنکن جنرل بم دھماکے میں ہلاک26 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||