BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 October, 2006, 03:43 GMT 08:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لاس اینجلس میں سری لنکن قتل

لاس اینجلس
لاس اینجلس کاؤنٹی اور اسکے قریبی علاقوں میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی اچھی خاصی تعداد آباد ہے
لاس اینجلس میں ایک شخص نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تارک وطن مزدور کو قتل کردیا ہے۔

لاس اینجلس سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی طرف سے جنوبی ایشیائي تارکین وطن سے بات چیت میں اکٹھی کی ہوئي تفضیلات کے مطابق، جمعے کی شب کو لاس اینجلس کےڈیونشائر ایونیو پر واقع ایک سٹور پر کام کرنے والے روہن رام بوکیوالا پر ایک شخص نے بیس بال کے بلے (بیٹ) سے حملہ کیا جس سے روہن رام بوکیوالا سر پر شدید اور متعدد ضربیں لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

لاس اینجلس پولیس نے حملہ آور شخص کا نام فرینک ای کٹاز بتایا ہے جس نے اس سے قبل انیس سو ترانوے کو ایک ہندوستانی سکھ تارک وطن کو چاقوزنی سے شدید زخمی کیا تھا۔ اسے چودہ سال قید کی سزا ملی تھی اور وہ پیرول پر باہر آیا ہوا تھا۔

لاس اینجلس میں آباد سری لنکن تارکین وطن کے مطابق، تینتالیس سالہ روہن رام بوکیوالا گزشتہ پانچ سال سے ڈیونشائرایوینیو پر ایک سٹور میں بطور سیلز مین رات کی شفٹ کیا کرتا تھا جبکہ اسکے اہل خانہ سری لنکا میں ہیں۔

لاس اینجلس کاؤنٹی اور اسکے قریبی علاقوں میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی اچھی خاصی تعداد آباد ہے۔

اگرچہ گزشتہ جمعے اور اس سے قبل انیس سو ترانوے میں مبینہ ملزم فرینک کٹاز کے دونوں نشانہ جنوبی ایشیائی قومیت کے ہی تارکین وطن ہیں لیکن تفتیش کار ان وارداتوں کو نفرت پر مبنی جرائم ہونا رد کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے امریکہ میں جنوبی ایشیائيوں اور دیگر اقوام کے تارکین وطن کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

لیکن مقامی میڈیا کو مبینہ قاتل کے والدین نے بتایا کہ انکا بیٹا فرینک نسل پرستانہ سوچ نہیں رکھتا اور وہ ان لوگوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا تھا جو اپنے ملک میں سکھ و آرام چھوڑ کر بہتر زندگی کیلیے امریکہ آکر محنت کرتے ہیں۔ تاہم فرینک کٹاز کے والد نے کہا کہ کہ انکا بیٹا منشیات کا عادی اور سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھا-

فرینک کٹازنے انیس سو ترانوے میں لاس اینجلس کے قریب سان فرنانڈو ویلی میں کنوینی ایس سٹور سیون الیون میں کام کرنے والے ایک ہندستانی تارک وطن املوک سنگھ سینی پر ڈکیتی کی واردات کے دوران چاقوسے پچیس مرتبہ وار کرکے شدید زخمی کیا تھا۔ اس واردات میں ملزم فرینک ای کٹاز نے کیش رجسٹر سے پچیس ڈالر لوٹ لیے تھے۔

سیون الیون پر ڈکیتی اور املوک سنگھ پر قاتلانہ حملے اور اسے شدید زخمی کرنے پر فرینک کٹازکو چودہ سال قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ پچھلے کچھ عرصے سے پیرول پر تھا۔

اسی بارے میں
’اللہ میڈ می فنی‘
15 June, 2004 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد