سری لنکا: فوجی بس میں 90 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تامل ٹائئگرز کے ایک خود کش حملے میں سری لنکا کی بحریہ کے کم از کم نوے جوان ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ حملہ ایک بس پر کیا گیا جو بحریہ کے جوانوں کو لے کر جا رہی تھی۔ فوجی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہیں دیگمپتھنا نامی علاقے سے اب تک 67 لاشیں وصول ہو چکی ہیں۔ ان حکام کا کہنا ہے کہ اس انتہائی طاقتور دھماکے میں دیگر ساٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ فوجی اور فائربندی کی نگرانی کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال کے دوران اب تک سری لنکا میں دو ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے صرف بدھ کو ہونے والی لڑائی میں سری لنکا کے ایک سو انتیس فوجی ہلاک اور تین سو کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں دو ہزار دو کے بعد سے اب تک کسی ایک دن میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تشدد کی اس نئی لہر کے نتیجے میں امن کے لیے ہونے والی وہ بات چیت ناکام ہو سکتی ہے جو اس ماہ کے آخر پر سویٹزر لینڈ کے دارالحکومت جنیوا میں ہونے والی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پیر کو تامل ٹائیگرز نے جس بس کو نشانہ بنایا ہے اس میں سوار فوجی چھٹیوں پر جا رہے تھے۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک تباہ شدہ بس کے ڈھانچے سے لاشوں کو نکال رہے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: لڑائی، 129 فوجی ہلاک12 October, 2006 | آس پاس بحری جھڑپ: 70 باغی ہلاک25 September, 2006 | آس پاس کولمبو: مغوی تامل صحافی رہا 30 August, 2006 | آس پاس سری لنکا: دو ہفتوں کے لیئے سکول بند15 August, 2006 | آس پاس فوج اور باغیوں کی لڑائی میں شدت02 August, 2006 | آس پاس سری لنکا: تین پولیس اہلکار ہلاک18 June, 2006 | آس پاس حکومت اور باغیوں میں مذاکرات 08 June, 2006 | آس پاس باغیوں نے پندرہ منحرفین مار دیئے30 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||