بحری جھڑپ: 70 باغی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کی بحریہ نے بتایا ہے کہ اس نے تامل باغیوں کے گیارہ کشتیاں تباہ کر دی ہیں اور ستر کے قریب باغی ہلاک کیئے ہیں۔ بحریہ کے مطابق اس نے تامل باغیوں کی پچیس کشتیاں شمال مشرقی ساحل کے قریب روکی تھیں اور پھر تقریباً پانچ گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ترینکومالی کے اہم بندرگاہ سے صرف پچاس میل کے فیصلے پر پیش آیا۔ بحریہ کا کہنا ہے کہ تامل باغیوں کی کشتیوں پر درجنوں باغی جنگجو سوار تھے اور اسلحہ کی بھاری تعداد بھی کشتیوں پر لدی ہوئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس لڑائی میں بحریہ کی ایک کشتی تباہ ہوئی ہے اوران کے کم سے کم پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ بحریہ کے مطابق پہلے ان کے بحری جہازوں نے جنوب کی طرف جانے والی ان کشتیوں کو روکا تھا اور بعد میں ان پر فضائی حملے بھی کیے گئے۔ اسی ماہ میں دو بحری جھڑبوں میں سو سے زیادہ تامل باغی ہلاک ہوئے تھے۔ دو ہفتے قبل باغی اور حکومت دونوں ناروے میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت پر آمادہ ہوئے تھے۔ | اسی بارے میں آبی ذخیرہ: تامل باغیوں پر حملے06 August, 2006 | آس پاس سری لنکا: امدادی کارکن ہلاک07 August, 2006 | آس پاس فوج اور باغیوں کی لڑائی میں شدت02 August, 2006 | آس پاس تامل باغیوں کا بحری جہاز پر حملہ01 August, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||