سری لنکا: نیوی کے اڈے پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں فوج نے بتایا ہے کہ مشتبہ تامل باغیوں نے گالے کی بندرگاہ پر واقع بحری فوج کے ایک اڈے پر حملہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس حملے میں کم سے کم دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سری لنکا میں دفاع سے متعلق ایک ترجمان نے بتایا کہ مشتبہ تامل باغی نے بندرگاہ میں دکشنا نیول اڈے پر حملہ کیا۔ دکشنا نیول اڈہ ملک کے جنوب میں دارالحکومت کولمبو سے ستر میل کے فاصلے پر ہے اور عام طور پر اس علاقے میں تامل باغیوں نے کبھی حملہ نہی کیا ہے۔ اس حملے سے دو روز قبل سری لنکا میں بدترین خودکش حملے بم حملے میں ایک سو کے قریب افراد مارے گئے تھے جن میں بیشتر فوجی تھے۔ عینی شاہدوں نے خبر دی ہے کہ تازہ ترین حملے میں گولیاں چلنے کی آوازیں آرہی ہیں اور دھماکے سنے گئے ۔ دفاعی ترجمان کا کہنا تھا: ’ظاہر بات ہے کہ تامل باغی گالے کی بندرگاہ میں خود کش حملے کی نیت سے داخل ہوئے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ باغیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے لڑاکا کشتیاں بندرگاہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں۔ پولیس نے لاؤڈ سپیکرز پر اعلان کیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے نکل جائیں۔ گالے غیر ملکی سیاحوں میں مقبول مقام ہے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا ہے کہ گالے پر غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں سری لنکا: فوجی بس میں 90 ہلاک16 October, 2006 | آس پاس سری لنکا: لڑائی، 129 فوجی ہلاک12 October, 2006 | آس پاس بحری جھڑپ: 70 باغی ہلاک25 September, 2006 | آس پاس کولمبو: مغوی تامل صحافی رہا 30 August, 2006 | آس پاس سری لنکا: دو ہفتوں کے لیئے سکول بند15 August, 2006 | آس پاس فوج اور باغیوں کی لڑائی میں شدت02 August, 2006 | آس پاس سری لنکا: تین پولیس اہلکار ہلاک18 June, 2006 | آس پاس حکومت اور باغیوں میں مذاکرات 08 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||