باغیوں کا حملہ، 82 ہلاکتوں کے دعوے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں فوج اور تامل باغیوں کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپوں میں دونوں جانب سے بیاسی ہلاکتوں کا دعوٰی کیا گیا ہے۔ ملک کے شمالی علاقے میں ہونے والی اس لڑائی میں فوج نے باون تمل باغیوں جبکہ تمل باغیوں نے تیس فوجی ہلاک کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ تمل باغیوں کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باغیوں نے منار اور واونیا کے اضلاع میں فوجی اڈوں پر حملے کیے اور پانچ گھنٹے جاری رہنے والی لڑائی کے دوران سری لنکا کی فوج کے نہ صرف تیس اہلکار ہلاک کیے بلکہ متعدد فوجی چوکیوں، بھاری ہتھیاروں اور بکتر بندگاڑیوں پر بھی قبضہ کر لیا۔ ترجمان رسیا الینتھیریان کے مطابق ’ ایل ٹی ٹی ای کے چھاپہ ماروں نے قبضے میں لیے علاقے میں اپنی پوزیشنیں مضبوط کر لی ہیں اور سری لنکن فوج کا ایک توپخانہ یونٹ تباہ کر دیا گیا ہے‘۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمل باغیوں کے قبضے میں سولہ سری لنکن فوجیوں کی لاشیں بھی ہیں۔ ادھر سری لنکا کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے میں شدید لڑائی ہوئی ہے اور فوج نےگوریلا کارروائیاں کرتے ہوئے باون تمل باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’فوج کے جوابی حملے میں باون تمل دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے اور پسپا ہونے والے باغی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود چھوڑ کر بھاگ گئے‘۔ ادھر اتوار کو سری لنکا میں ہی ریڈ کراس کے ان دو کارکنوں کی لاشیں ملیں جنہیں اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ سری لنکن وزارتِ دفاع نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ | اسی بارے میں تامل حملہ،ہلاکتوں کے متضٰاد دعوے24 May, 2007 | آس پاس سری لنکا: باغیوں کا فضائی حملہ29 April, 2007 | آس پاس کولمبو میں باغیوں کے فضائی حملے29 April, 2007 | آس پاس فوج پر تامل باغیوں کا فضائی حملہ24 April, 2007 | آس پاس سری لنکا: فوجی اڈے پر حملہ25 March, 2007 | آس پاس ’خود کش حملوں میں سری لنکا آگے‘15 February, 2007 | آس پاس سری لنکا: بس میں دھماکہ، 15 ہلاک06 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||