سری لنکا: فوجی اڈے پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کولمبو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منسلک فوجی اڈے پر تامل باغیوں نے فضائی حملے کیے ہیں۔ اس حملے میں سری لنکا کے تین فوجی مارے گئے ہیں۔ دارالحکومت کولمبو میں عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے فوجی اڈے سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ سری لنکا کے واحد عالمی ہوائی اڈے کو بند کرنا پڑا اور وہاں آنے والے طیارے واپس کردیے گئے جبکہ ہوائی اڈے پر موجود طیاروں سے مسافروں کو اتارکر محفوظ ٹھکانوں پر لے جایا گیا۔ حکومتی اہلکاروں کے مطابق تامل باغیوں نے ہلکے طیاروں سے فوجی اڈے پر حملہ کیا۔ تامل باغیوں نے کہا ہے کہ انہوں نے حملہ کرنے کے لیے دو طیاروں کا استعمال کیا ہے۔ کولمبو کے عالمی ہوائی ایئرپورٹ پر موجود مسافر نیل بٹلر نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے مارٹر اور مشین گنوں کے چلنے کی آوازیں سنیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران سری لنکا پھر سے خانہ جنگی کا شکار ہوتا جارہا ہے اور تامل باغیوں کے ساتھ ہونے والی فائربندی ناکام ثابت ہورہی ہے۔ سن 2001 میں بھی تامل باغیوں نے کولمبو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ کیا جس میں سویلین اور فوجی طیارے تباہ ہوگئے تھے اور اٹھارہ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: لڑائی، 129 فوجی ہلاک12 October, 2006 | آس پاس سری لنکا:مذاکرات میں پیش رفت نہیں29 October, 2006 | آس پاس سری لنکا لڑائی میں بیس ہلاک 24 November, 2006 | آس پاس سری لنکا میں خودکش بم دھماکہ 01 December, 2006 | آس پاس سری لنکا: حملے میں 15 ہلاک02 January, 2007 | آس پاس سری لنکا: بس میں دھماکہ، 15 ہلاک06 January, 2007 | آس پاس امریکی،اطالوی سفیر زخمی27 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||