سری لنکا: حملے میں 15 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تامل باغیوں کا کہنا ہے کہ شمال مغربی سری لنکا میں فضایہ کے حملے میں کم ازکم 15 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ منار کے علاقے کے ایک گاؤں پر کیے گئے حملے میں 25 لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب فوج کا کہنا ہے کہ اس نے باغیوں کے علاقے میں بمباری کی ہے۔ فوج کےایک ترجمان کا کہنا ہے کہ تصاویر سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس علاقے میں تامل باغیوں کا ٹھکانا ہے۔ تامل باغیوں کے ترجمان رسائی ایلنتھیریان نے کہا کے چارلڑاکا طیاروں نے پاداہوتھورائی گاؤں کے شہریوں کے درجنوں گھروں کو تباہ کر دیا۔ گزشتہ ایک برس میں فوج اور تامل باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے اور جنگ بندی کا معاہدہ اب محض کاغذ پر سمٹ کر رہ گیا ہے۔ باغیوں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ باغیوں کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تصاویور میں زخمی بچوں کو کلی نوچھی کے ہسپتال میں پہنچاتے دکھایا گیا ہے۔ سری لنکا کی فضایہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں پر بمباری کی گئی وہاں باغیوں کا قبضہ ہے۔ سری لنکا میں سن 192 سے جاری تشدد میں اب تک لگ بھگ 65 ہزارلوگ مارے گئے ہیں۔ تامل باغی ملک کے شمال مشرقی علاقے کو آزاد کرانے کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں اہم تامل مذاکرات کار وفات پا گئے14 December, 2006 | آس پاس سری لنکا میں خانہ جنگی جاری 10 November, 2006 | آس پاس سری لنکا: فوجی بس میں 90 ہلاک16 October, 2006 | آس پاس کولمبو: تامل رکن پارلیمان ہلاک 10 November, 2006 | آس پاس بحری جھڑپ: 70 باغی ہلاک25 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||