BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 November, 2006, 11:32 GMT 16:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کولمبو: تامل رکن پارلیمان ہلاک
رویراج کو تامل باغیوں کا حامی سمجھا جاتا تھا
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں تامل باغیوں کے حامی ایک رکن پارلیمان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ندراجا رویراج کے علاوہ ان کا محافظ بھی ہلاک ہوگیا۔ رویراج پر اس وقت گولی چلائی گئی جب وہ اپنے گھر سے دفتر کے لیے نکلے۔

اس ہفتے سری لنکا میں تشدد کے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ بدھ کے روز ملک کے مشرق میں فوج کی شیلنگ میں درجنوں شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

جمعرات اور جمعہ کو سری لنکا کی بحری فوج اور تامل باغیوں کے درمیان سمندر میں مسلح لڑائیاں ہوئی ہیں۔ فوج نے باغیوں کی بائیس کشتیوں کو ڈبونے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ بحریہ کے بیس فوجی لاپتہ ہیں۔

دریں اثناء انڈیا کے دورے پر آئے ہوئے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری رچرڈ باؤچر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سری لنکا کے حالات پر ’تشویش‘ کا اظہار کیا ہے۔

ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی
 رویراج کی ہلاکت کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے لیکن اس کے ساتھیوں نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ٹی این اے کے رہنما آر سمپنتھن نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’بلاشبہ یہ حکومتی فورسز یا حکومت سے منسلک لوگوں کا کام ہے۔‘
سری لنکا کے صدر مہِندا راجپکشے نے رکن پارلیمان رویراج کی ہلاکت کی مذمت کی اور اسے ’خوفناک جرم‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو جمہوریت میں سیاسی اختلافات اور رواداری کے مخالف ہیں۔

رویراج شمالی جافنا سے تعلق رکھنے والے سیاسی اتحاد تامل نیشنل الائنس (ٹی این اے) کی پارلیمان میں نمائندگی کرتے تھے۔ اس سیاسی اتحاد کو تامل باغیوں کا حامی سمجھا جاتا ہے۔

رویراج کی ہلاکت کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے لیکن اس کے ساتھیوں نے حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ٹی این اے کے رہنما آر سمپنتھن نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’بلاشبہ یہ حکومتی فورسز یا حکومت سے منسلک لوگوں کا کام ہے۔‘

رویراج نے، جو کہ جافنا کے میئر بھی رہ چکے تھے، جنگ کے متاثرین کی ایک پناہ گاہ پر فوج کی شیلنگ کے خلاف جمعرات کو ایک مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

سری لنکا کی فوج نے پناہ گاہ میں تاملوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا لیکن ساتھ ہی تامل باغیوں پر شہریوں کو انسانی ڈھال بنانے کا الزام بھی لگایا۔

چھ فوجی ہلاک
تامل باغیوں کا بارودی سرنگ سے حملہ
سری لنکا میں خوف
سری لنکا میں خانہ جنگی کا خطرہ پھربڑھ رہا ہے۔
مفاہمت نہیں امن
تامل اور سری لنکا کے مذاکرات کا مقصد
ویلو پِلی پربھاکرن ٹائیگرز کا الٹی میٹم
سال کے اندر اندر سیاسی حل پیش کرنےکا مطالبہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد