سری لنکا: بس میں دھماکہ، 15 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے جنوب مغربی علاقے میں مسافروں سے بھری ایک بس میں دھماکے سے کم از کم پندرہ افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کولمبو کے جنوب میں ہکادووا کے سیاحتی مقام کے نزدیک پیش آیا۔ جمعہ کو بھی کولمبو کے شمال مشرق میں اسی قسم کے بم دھماکے میں چھ افراد مارے گئے تھے۔ تامل باغیوں کو ان بم حملوں کا ذمہ دار قرار دیا جار ہا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ معصوم شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہیں۔ دریں اثناء ہفتے کو ہی سری لنکا کے شمالی علاقے میں تین بم دھماکے بھی ہوئے جن میں سے ایک میں چار فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کا یہ واقعہ واونیا کے ضلع میں اس وقت پیش آیا جب سڑک کے کنارے نصب بم فوجیوں کو لے جانے والے ایک ٹرک کے نزدیک پھٹا۔ شری لنکا کے مشرقی علاقے میں حکومتی افواج تامل باغیوں سے کچھ علاقہ حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ کولمبو میں بی بی سی کے نامہ نگار رولینڈ برک کا کہنا ہے کہ حکومت اور تامل باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کی ناکامی کے بعدگزشتہ برس سے شروع ہونے والی لڑائی میں تین ہزار پانچ سو افراد مارے جا چکے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: حملے میں 15 ہلاک02 January, 2007 | آس پاس سری لنکا میں مغوی بچے رہا19 December, 2006 | آس پاس سری لنکا میں خودکش بم دھماکہ 01 December, 2006 | آس پاس سری لنکا لڑائی میں بیس ہلاک 24 November, 2006 | آس پاس کولمبو: تامل رکن پارلیمان ہلاک 10 November, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||