BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 April, 2007, 12:05 GMT 17:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سری لنکا: باغیوں کا فضائی حملہ
باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ فوج کی جانب سے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا جواب ہے
سری لنکا میں تامل باغیوں نے ایک فضائی حملے میں دارالحکومت کولمبو اور اس کے نواح میں کچھ مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

اس حملے میں ایندھن کی دو تنصیبات پر بم گرائے گئے اور باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ فوج کی جانب سے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا جواب ہے۔

حکام کے مطابق ایک حملے میں گیس کے ایک ذخیرے کو آگ لگ گئی تاہم یہ ابھی تک واضٰح نہیں ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان بھی ہوا یا نہیں۔

حملے کے بعد حکام نے کولمبو کی بجلی اس وقت بند کر دی جب کرکٹ کے شائقین کے بڑے بڑے اجتماعات سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان عالمی کپ کا فائنل دیکھنے کے لیے مختلف مقامات پر جمع ہو رہے تھے۔

باغیوں کے حملے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ملکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے تاملوں کے تسلط کے علاقوں میں شدید بمباری کی جس کا مقصد باغیوں کے طیارے کو تباہ کرنا تھا۔

دارالحکومت پر باغیوں کے فضائی حملے کے وقت فوجیوں نے طیارہ شکن گنوں سے فائرنگ کی اور کولمبو، اس کے ہوائی اڈے اور اس سے ملحق ایک فوجی اڈے کو بجلی کی ترسیل منقطع کر دی تھی۔

اس سے قبل حکومت نے عام شہریوں کو اس وقت باغیوں کے فضائی حملوں سےخبردار کر دیا تھا جب ایک ماہ کے اندر باغیوں نے دو مہلک فضائی حملے کیے تھے۔

رات گئے کیے جانے والے حملے کے بارے میں ٹائیگرز کے فوجی ترجمان راسیہ النتھرائین نے کہا کہ تامل ایلام ائر فورس کے دو سکواڈرنز نے حملے میں حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں ایندھن کے دو ذخیروں پر بم گرائے اور مشن کے بعد ہمارے پائلٹ بحفاظت واپس آ گئے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ گیس کے ایک ذخیرے میں آگ لگی تھی لیکن اسے بھی جلد ہی بجھا لیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد