فوج پر تامل باغیوں کا فضائی حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا میں فوج نے بتایا ہے کہ تامل باغیوں نے ایک فوجی اڈے پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں کم سے کم چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ تامل باغیوں نے سری لنکا کے فوجی ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہو۔ فوجی ترجمان کے مطابق تامل باغیوں نے پیر اور منگل کی درمیانی رات جزیرہ نما جافنا پر یہ حملہ کیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس میں ایک طیارہ استعمال کیا گیا جس کو زمین سے جوابی فائرنگ کی وجہ سے واپس لوٹنا پڑا لیکن باغیوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دو طیاروں سے کیا گیا۔ ان کا دعوی ہے کہ حملے کے بعد دونوں طیارے بغیر لسی نقصان کے واپس لوٹ سکے تھے۔ فوج نے پہلے تو اس حملے کی تردید کی تھی لیکن پھر اس کا کہنا تھا کہ ایک طیارے نےاڈے کو نشانہ بنایا تھا لیکن اسے واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔ باغیوں نے ایک چیک ساخت کے طیارے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تامل باغیوں کے پاس پانچ تک ہلکے طیارے ہو سکتے ہیں۔ اصولی طور پر تو سری لنکا کی فوج اور باغیوں کے درمیان اب تک جنگبندی قائم ہے لیکن یہ معاہدہ بے معنی معلوم ہوتا ہے کیونکہ پر تشدد کارروائیاں جاری ہے۔ ادھر پیر کے روز دارالحکومت کولومبو کے شمال میں واقع واوُونیا میں ایک مصافر بس سڑک پر نسب بم سے تباہ ہو گئی۔ اس بم دھماکے میں کم سے کم تین افراد ہلاک اور پینتیس زحمی ہوئے ہیں۔ | اسی بارے میں سری لنکا: فوجی اڈے پر حملہ25 March, 2007 | آس پاس سری لنکا: بس میں دھماکہ، 15 ہلاک06 January, 2007 | آس پاس سری لنکا، تامل باغیوں پر بمباری25 April, 2006 | آس پاس بحری جھڑپ: 70 باغی ہلاک25 September, 2006 | آس پاس شمالی سری لنکا میں لڑائی شدید 13 August, 2006 | آس پاس ’حملہ تامل ٹائیگرز نے کروایا‘25 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||